بریکنگ نیوز

بھارتی آبدوز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے میں ناکام

بھارت کسی بھی طرح کی غلطی کرنے سے باز رہے۔ ورنہ جواب دیا جائے گا

پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر ۔ پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

بھارت کی ایک اور ناپاک چال کو پاکستان کی افواج ناکام بنادیا ۔ اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ اس مرتبہ یہ کارنامہ پاکستان کی بحریہ نے انجام دیا۔ بھارتی آبدوز نے جاسوسی اور جنگ مقصد کے لیے پاکستان کی سمندری حدود میں گھسنے کی کوشش کی ۔ جس میں پاکستان کی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے۔ بھارتی آبدوز کو واپس جانے پرمجبورکردیا۔ 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز پاکستان کی سمندری حدود کے قریب موجود تھی۔ اور پاکستان کی بحریہ کی نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ لیکن پاکستان کے جہاز نے اپنی قابلیت کا استعمال کرتے ھوے۔ بھارتی آبدوز کا پتہ چلا لیا۔ اور اسے پاکستانی حدود سے بین الاقوامی سمندر میں دھکیل دیا۔
یاد رہے کہ بھارتی بحریہ اپنی آبدزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہا ہے ۔ لیکن پاک بحریہ ہر وقت اپنی سرحدوں کے دفاع کے لئے ہ تیار ہے ۔ اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا کا پورا اختیار اور مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسری طرف پاکستانی بحریہ نے اپنی سرحدوں کی حفاظت سخت کر دی ہے ۔ اور کسی بھی حرکت کا جواب بھارت کو دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ پاک فوج کی طرف سے واضح الفاظ میں بھارت کو کہا گیا ہے ۔ کہ بھارت کسی بھی طرح کی غلطی کرنے سے باز رہے۔ ورنہ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button