بلاگز

آزاد کشمیر کی انتظامیاں تحریرذیشان وحید بھٹی

آزاد کشمیر کی معیشت ، سیاست ، صحت ، تعلیم ، ثقافت ، اور صحافت کی طرح یہاں کے انتظامی ڈھانچے پر بھی پاکستان کی نوکر شاہی کا اس طرح قبضہ ہے جس طرح کے کسی نو آبادی پر قبضہ قوتوں کا ہوتا ہے ۔آزاد کشمیر کو انسپکٹر جنرل پولیس ، چیف سیکرٹری اور وزارت امور کشمیر کنٹرول کرتے ہیں اور ان عہدوں تک پاکستان کی سیڑھی کے بغیر نہیں پہنچا جا سکتا ان کے سامنے "آزاد کشمیر حکومت ” بھی بے بس ہوتی ہے آزاد کشمیر کی انتظامیہ کہ افسر کتنے بھی لائق ہو تو جو وی اکثر اوقات ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے شعبوں میں حاص طور سے پولیس اور سول سروس کے اعلی ترین عہدوں تک نہیں پہنچ سکتے آزاد کشمیر کا اصل حکمران چیف سیکرٹری ہوتا ہے جو لازماً پاکستانی ہوتا ہے۔یوں انتظامی شعبے میں بھی آزادکشمیر کے افسر عملی طور پر پاکستان کی نوکر شاہی کے نوکر ہوتے ہیں اور الحاق پاکستان کی جدوجہد میں اپنا فرض پوری دیانت داری سے پورا کرتے ہیں اگر کسی کشمیری کی آزادی پسندانہ سرگرمیوں کا علم ہو جائے تو اسے کسی شعبے میں ملازمت نہ دینے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں ۔دراصل آزادکشمیر کی انتظامیہ انتہائی خاموش اور ” ٹھندے ” اندر میں الہیٰ کے لئے زمین ہموار کرتی چلی آ رہی ہے۔

تحریرذیشان وحید بھٹی

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button