سیاست

وزیر اعلی جام کمال کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش

ہمارے لاپتہ افراد اسمبلی میں پیش کئے جائیں

تحریک عدم اعتماد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے خلاف پیش کر دی گئی

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ زیر صدارت اسپیکر عبدالقدوس کے جس کے اندر تحریک کے عدم اعتماد پیش کی گئی۔ وزیراعلی جام کمال خان کے۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ اور جس میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعلی جام کمال خان کی خراب اور ناکام حکمرانی کی وجہ سے بے روزگاری اور بدامنی میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے مزید لکھا ۔ کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان خود عقل سمجھ کر معاملات چلا رہے ہیں ۔ جبکہ وزیر اعلی جام کمال خان کے مشاورت نہ کرنے سے تمام اداروں کی کارکردگی مکمل خراب ہوگئی ہے ۔ اس لئے وزیر اعلی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ قرار دار کے حق میں 33 ارکان نے ووٹ دیے ناراض رکن بی اے پی کے سردار عبدالرحمن کھتیران نے مزید کہا ہے۔ کہ وزیر اعلی کے خلاف فیصلہ ہوچکا ہے۔ اور ہمارے ارکان جن کی تعداد پانچ ہے لاپتہ ہے۔ آئندہ چند دنوں میں مزید 5 اور لاپتہ ہو جائیں گے۔ اس طرح وہ یہ تحریک ناکام بنا لیں گے ۔ مگر اب یہ ایوان نہیں چلیں گے۔ جام کمال خان کو استعفی دینا ہوگا ۔ اس لئے فوری طور پر عہدے سے ہٹ جاے۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ۔ کہ اکبر آسکانی لالہ رشید تاحال سمبلی نہ پہنچ سکے۔ ہمارے لاپتہ افراد اسمبلی میں پیش کئے جائیں۔ وزیر اعلی کو کہتے ہیں ۔فوری طور پر عہدے سے ہٹ جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button