پاکستان

کم آمدنی والے افراد کے لیے پٹرول پر سبسٹی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے کم آمدنی والے افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول پر سبسٹی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے

پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس زیر صدارت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء اعلیٰ گورنر وفاقی وزراء پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی ۔ اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک پر وزیر اعظم نے تحریک انصاف کو ایک کرنے کا فیصلہ کیا ملک میں مہنگائی میں کمی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اور ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت اور انتخابی اصلاحات کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کم آمدنی والوں کے لیے پٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مزید کہا ہے۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلع سطح پر کمیٹیاں بنانے اور یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے کم آمدنی والے افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button