پاکستان

راولپنڈی میں بہن کو ونی کرنےکے جرم میں3 بھائیوں کےساتھ مزید 7 افراد گرفتار

خواتین اور بچیوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت سات افراد کو راولپنڈی رتہ امرال سے گرفتار کرلیا

پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت سات افراد کو راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں لڑکی کے تین بھائی بھی ملوث ہیں۔ جب کہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی۔ کہ اس کے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے تعلقات تھے۔ جس پر جرگہ نے میں میری 13 سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا۔ خاتون نے اپنی اس درخواست میں واضح موقف ظاہر کیا ہے ۔ کہ جرگے کے فیصلے پر عمل کرنے کے لیے تینوں بیٹوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بہن کو ونی کرنے کے لئے اغوا کیا۔ اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او۔ رتہ امرال اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے۔ ونی کی لڑکی کو بازیاب کروایا ۔اور مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کی طرف سے مزید کہا گیا ہے ۔کہ خواتین اور بچیوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button