پاکستان

عالمی رینکنگ میں پاکستان کی مہنگائی میں چوتھی پوزیشن: دی اکانمسٹ

ملک میں مہنگی ہوتی اشیاء کے چرچے ہر زبان پر ہیں ایسے میں عالمی معاشی جریدے دی اکانمسٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی میں چوتھے نمبر پر رہا۔ دنیا میں 43 ممالک کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جہاں مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔
جنوب امریکی ملک ارجنٹینا 51.4 فیصد مہنگائی کے ساتھ پہلے، ترکی 19.6 فیصد کیساتھ دوسرے اور برازیل 10.2 فیصد کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی۔ ادارہ براۓ شماریات کیمطابق تعمیرات اور اشیاء ضروریہ کے شعبوں میں پاکستان میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 2 فیصد سے بھی زائد رہی۔ بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.89 فیصد اور جاپان میں منفی 0.4 فیصد رہی۔

حکومتی جماعت کے ترجمان مہنگائی کے اس طوفان کو عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں، گزشتہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں اور کرونا وائر سے جوڑتے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں معاشی تجزیہ نگار بجلی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر مزید مہنگائی بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں جبکہ حزب اختلاف اس معاملے پر حکومت کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہروں کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button