بلاگزسائنس و ٹیکنالوجی

ہماری کائنات آخر کتنی وسیع ہے؟

رات کی تاریکی میں ہم اکثر آسمان کی جانب نظر دوڑائیں تو ہمیں بے شمار ستارے اور سیارے جگمگاتے ہوئے نظر آتے ہیں جو دیکھنے میں انتہائی سحر انگیز اور دلکش لگتے ہیں اور ہماری عقل کے مطابق انتہائی چھوٹے سائز اور فاصلوں کے اعتبار سے قریب قریب نظر آتے ہیں جو کے حقیقت میں ایسا بلکل بھی نہی ہے! آئیے چلئیے آپکو بتاتے ہیں کے ان نظر آنے والے ستاروں اور سیاروں کا فاصلہ کیا ہے اور ہماری کائنات آخر کتنی وسیع ہے, کائنات کی وسعت جاننے کے لئے ہمیں کچھ ضروری چیزوں کا علم ہونا بہت اہم ہے۔ 1: نوری سال(Light Year)روشنی کی رفتار اس جہان میں آج تک کی دریافت کی گئی سب سے تیز رفتار ہے جو کے 299792.458 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے اور یہی روشنی جب مسلسل ایک سال سفر کرے تو اسکو ایک نوری سال کہا جاتا ہے, 2: کہکشاں (Galaxy) کروڑوں اربوں ستارے و سیارے مل کر جو ایک جھرمٹ بناتے ہیں اسکو کہکشاں کہا جاتا ہے۔3: سپر کلسٹر (Super Cluster)کروڑوں اربوں کہکشائیں مل کے جو جھرمٹ بناتی ہیں اسکو سپر کلسٹر کہا جاتا ہے۔اب چلتے اپنی اصل موضوع کی جانب کائنات کتنی وسیع ہے ہماری زمین اور سورج سمیت باقی سیارے جس کہکشاں کا حصہ ہیں اسکو "ملکی وے کہکشاں” کہتے ہیں جو کے باقی کہکشاؤں کی نسبت بہت چھوٹی ہے , لیکن پھر بھی اس چھوٹی سی کہکشاں کی ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک لمبائی ایک لاکھ نوری سال جتنی ہے مطلب روشنی کو اسکے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جانے کے لئے ایک لاکھ نوری سال لگیں گے ، یہ تو بات تھی ہماری کہکشاں کی جو باقی کہکشاؤں کی نسبت چھوٹی ہے اور ایسی ہی اربوں کہکشائیں مل کے ایک سپر کلسٹر بناتی ہیں اور ایسے سپر کلسٹر بھی اربوں کھربوں کے حساب سے موجود ہیں اور اور اپنے اپنے مدار میں کام کر رہے ہیں تو خود اندازہ لگا لیجئے کے ہم تو کائنات میں ایک ریت کے ذرے سے بھی کم اوقات رکھتے ہیں اور ان سب کو بنانے والے میرے رب العزت نے ہمیں صرف اس جہان میں اشرف المخلوقات ہونے کا شرف بخشا ہے اللہ اکبر

۔تحریر: حسنین مغل

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button