پاکستان

کالعدم تنظیم کے کارکنان اور پولیس میں تصادم دو اہلکار شہید

مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار بھی زخمی ہوئے

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور مظاہرین کی گاڑی کے نیچے آ کر دو اہلکار شہید ہو گئے

تحریک لبیک کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ اس دوران حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے ۔ جب ایم اے کالج کے مقام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ اور مظاہرین کی گاڑی کے نیچے آکر پولیس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ گوالمنڈی میں تعینات اہلکار ایوب اور خالد نے فرض کی انجام دہی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ جن کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button