کھیل

شعیب اختر کی حیران کن پیش گوئی ٹی ٹوئنٹی کپ کون سے دو ممالک فائنل کھیلیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ قسمت کوہلی کے ساتھ نہیں ھے

پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ پر ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گفتگو کے دوران کہا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ پر ہے۔ اور بھارت پر کم فوکس ھے۔ شعیب اخترنے کہا ۔ کہ جو یہاں سے بھاگ کر گئے ہیں ہمارا اصل غصہ ان پر ہے۔ کہ ہم نے ان کو ورلڈ کپ میں نہیں چھوڑنا ۔نیوزی لینڈ کو نہیں بھاگنے دینا ۔اب مگر چھوڑنا بھارت کو بھی نہیں ہیں۔ بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں۔ مگر ٹی ٹوئنٹی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے۔ لیکن پاکستان جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلے گا۔
شعیب اختر نے مزید کہا۔ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بھارت سے بہتر ٹیم رہی ہے ۔اور ورلڈ کپ میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشر ہینڈل کیا ہے ۔پر بابر اعظم سے زیادہ پریشر کوہلی پر ہو گا۔ کیونکہ میچ کے دوران دوبئی سٹیڈیم پورا نیلا ہوگا۔ اور براڈ کاسٹر بھی بھارت کے ہیں اس لیے اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیوں کہ ان کے پاس اس میچ کو کھونے کے ساتھ ساتھ کھونے کو اور بھی بہت کچھ ہے شعیب اختر نے کہا کہ قسمت کوہلی کے ساتھ نہیں ھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button