کاروبار

قوم کو بڑی خوشخبری گھی اور تیل کی قیمتوں میں 50 روپے تک کمی اسد عمر۔

عوام کو ریلیف ملے ہم صرف اپنی طرف سے عاہد ٹیکسیز ہی کم کرسکتے ہیں

اسد عمر نے کہا کہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ طلب میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے اشیاء کی قیمتیں پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں بڑی ہے۔

دنیا میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 48 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 50 روپے تک کمی ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بلکہ مہنگائی کی وجوہات بھی قوم کو کھول کر بتا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ کویڈ نے دنیا کو بند کرکے رکھ دیا تھا۔ امریکہ کی معیشت 10 فیصد گری ہے۔ اور بھارت کی معیشت بیٹھ گئی ہے۔ ہماری سمارٹ لاک ڈون پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے۔
جب کہ ہم نے ضروری صنعتیں کبھی کھول کر اور کبھی بند کرکے چلتی رکھی۔ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے اندر بھی پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ماہرین غور کر رہے ہیں ۔ کہ عالمی سطح پر قیمتی کب نیچے آئے گی جب کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر جتنا ریلف دے سکتی تھی اتنا دیا ہے ایک سال میں ایل این جی کی قیمتوں میں ایک سو پینتیس فیصد اضافہ ہوا ھے۔
چینی کی عالمی قیمتیں 53 فیصد بڑھی۔ پاکستان میں 15فیصد اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمتوں کا ٹارگیٹ 90 روپے تک مقرر کیا ہے۔ یوریا عالمی قیمت67 اور پاکستان میں 28 فیصد رہی ہے ہم لیوی سمیت دیگر ٹیکسز کو بھی انتہائی کم سطح پر لے آئیں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے ہم صرف اپنی طرف سے عاہد ٹیکسیز ہی کم کرسکتے ہیں عالمی سطح بڑھنے والی پٹرول قیمتیں ہمارے اختیار کے اندر نہیں ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button