سیاست

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب شیخ رشید.

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کرتا ہوں۔ تمام کنیٹرز ہٹا دیے جائیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اب اسلام آباد کی جانب مارچ نہیں کریں گے۔

ٹی ایل پی سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کو تمام صورت حال سے آگا ہ کیا گیا۔سعد رضوی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس میں فرانسیسی سفیر پر کھل کر بات ہوئی۔ اس وقت پاکستان میں فرانس کا سفیر موجود نہیں ہے۔ فرانس کے معاملے کو اسمبلی میں لے جائیں گے ۔ان کا اعتراض بھی درست ہے ۔کہ چھ ماہ سے ان کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا ۔منگل اور بدھ کے دن کے کیس واپس لیے جائے گے۔ احتجاجی قافلہ نے منگل تک مریدکے میں پڑاؤ کرنا ہے جبکہ انتظامیہ کو کنٹینرز بھی ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔ پاکستان کا وزیر داخلہ ختم نبوت کا سپاہی ہے ۔مذہبی لوگوں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے ۔امن و امان کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں امید ہے حالات بہتر ہوجائیں گے۔
حکومت کا کام جو کراٹے کرکے ڈنڈا چلانا نہیں ہے اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کرتا ہوں۔ تمام کنیٹرز ہٹا دیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button