پاکستان

تین سال کے بیٹے کو باپ نے صوفے پر پٹخ کر مار دیا

دوسری جانب ڈی آئی جی ایس پی سول لائنز نےملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے

تین سال کے بیٹے کو تشدد کے دوران ماردیاگیا مارنے کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔

لاہور گجر پورہ کی رہائشی میرا نے چھ سال پہلے تین بچوں کے باپ شاہ سے شادی کی تھی۔ تین سال بعد بیٹا فرحان پیدا ہوا ۔دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی رہتی تھی ۔کچھ دن پہلے شاہد نے طیش میں آکر اپنے تین سالہ بیٹے فرحان کو صوفے پر پٹک دیا۔ جس کی وجہ سے بچے کے سر پر شدید قسم کی چوٹ آئی۔ اور اس دوران ملزم نے بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ اور بیٹے کی تدفین کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لے لیا۔ اور پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔
والدہ میرا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اور تفتیش کا آغاز شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ایس پی سول لائنز نےملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button