بریکنگ نیوزپاکستانسیاست

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیتی اعلان

کہانی کی جھلکیاں
  • پرویزخٹک کے فرزند اسحاق خٹک اور لیاقت خٹک کے فرزند احد خٹک کے مابین شدید اختلافات چل رہے ہیں
  • احد خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت سے ملاقتیں کی

وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی سابق صوبائی وزیرِ آبپاشی جناب لیاقت خٹک اور ان کے بیٹے سابق تحصیل ناظم نوشہرہ نے آج مورخہ 25 اکتوبر کو پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیتی اعلان کردیا۔

اسی سال فروری کے مہینے میں نوشہرہ کے PK-63 کی صوبائی نشست پر الیکشن کے دوران پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار اختیار ولی خان کی حمایت کرنے اور مسلم لیگ کی فتح پر جشن منانے پر خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے لیاقت خٹک کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صوبائی کابینہ سے ہٹا دیا ہے۔ نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کاکا خیل کو 4 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

چند روز قبل نوشہرہ میں پی ٹی آئی کی قیادت نے پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان صلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو ناکام ہوا۔ ذرائع کےمطابق پرویزخٹک کے فرزند اسحاق خٹک اور لیاقت خٹک کے فرزند احد خٹک کے مابین شدید اختلافات چل رہے ہیں۔ جرگے کی ناکامی کی صورت میں لیاقت خٹک کے فرزند احد خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت سے ملاقتیں کی۔ جس کی صورت میں آج لیاقت خٹک اور ان کے فرزند احد خٹک نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیتی اعلان کا فیصلہ کیا۔

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button