بریکنگ نیوز

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے 3 ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان

پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی

تین ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے گا اور ساتھ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل سالانہ بنیاد پر ادھار فراہم کرے گا

سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی ایک اور بہترین مثال سامنے آگئی پاکستان کے لیے سعودی عرب تین ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا تاکہ پاکستان کی معیشت کو سہارا مل سکے اور پاکستان کے کم ہونے والے زرمبادلہ میں اضافہ ہو سکے دوسری طرف پاکستان کو تیل ادھار دینے کا بھی اعلان سعودی عرب کی جانب سے کیا گیا ہے جس پر سعودی عرب سالانہ کی بنیاد پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کے مالی پیکج سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی اور روپے کے قدر میں استحکام پیدا ھوگا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button