پاکستان

دوسرے روز بھی اہم شاہراہیں اور ریلوے کا نظام درہم برہم

دوسری جانب لاہور گجرات لالہ موسیٰ وزیر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر کمانڈو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

راولپنڈی اسلام آباد دوسرے روز بھی سیل میٹروبس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی

تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے دوسرے روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کیے گئے پیشگی انتظامات سے تمام نظام زندگی درہم برہم ہوگیا مری روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے مکمل بند اور اسی روڈ پر قائم دفاتر اور کاروباری مراکز بینک مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شہریوں کا بری طرح سے متاثر ہوا ہے ٹرانسپورٹ اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے شہری پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے اور سرکاری ہسپتال جانے کے راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے مریضں اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا ہے پاکستان ریلوے نے بھی دھرنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت بند کر دی لاہور سے راولپنڈی جانے والی تمام ٹرینیں بند مسافر پرشانی شکار ہوگئے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب لاہور گجرات لالہ موسیٰ وزیر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر کمانڈو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button