بلاگز

عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم بھی ہیں ۔

جی ہاں پیارے اسلامی بھائیو بزرگو اور بہنوں ہر مسلمان عاشق رسول ہے ، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زندگی بسر کرنے والے تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں مگر افسوس کچھ دنوں سے ہم مسلمان بھائی آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوے نظر آرہے ہیں موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ناراض تحریک لبیک کے کارکنوں کے جائز مطالبات سنے اور فوری حل کرے تحریک لبیک کے کارکنوں کو چاہیئے کہ وہ صبر ، شکر اور تحمل کا راستہ اختیار کریں جب ہم سب بھائی ہیں تو ہم آپس میں کیوں فساد کر رہی ہیں ، کوئی بہی فسادی قوم عاشق نہیں ہوسکتی جناب محترم عشق رسول تو یے ہے کہ کسی بہی شخص کو آپ سے تکلیف نہ پہنچے آپ اپنے ملک میں اپنے بھائیوں سے لڑتے ہوے کیسے نعرے لگا سکتے ہیں کہ آپ عاشق رسول ہیں ، جناب اعلیٰ عشق تو یے ہے کہ آپ خد کو سچا مسلمان ثابت کریں اور سچے مسلمان تب بن سکتے ہیں جب آپ کی وجہ سے کسی اور مسلمان کو خوشی ملے ، جب آپ اپنی افواج اور قانون کو غلط بولیں یا پہر قانون کا احترام نہ کریں تو مطلب ہے کہ آپ باغی اور دشمن ہیں ،اسلام ہمیشہ امن اور استحکام سلامتی کا درس دیتا ہے اسلام نے ہمیشہ محبت سکہائی ہے اور عاشق رسول وہ ہیں جن کی وجہ سے کوئی بھائی بہن محفوظ ہو ، اسلامی ملک میں یوں سرعام دنگا فساد کرنا اور اپنی افواج سے لڑنا گالیاں کرنا کوئی اسلامی طرز کا کام نہیں موجودہ حکومت کو بہی چاہیئے کہ وہ جائز مسئلے سنے اور ناراض اسلامی بھائیوں کو راضی کرے پاکستان اک امن استحکام اور محبت والا ملک ہے اس ملک کو خدا کے واسطے نہ توڑیں ، بیرونی قوتیں طاقتیں آپ کو توڑنا چاہتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ مسلمان آپس میں لڑیں ، فرقہ پرستی یا گروہ بن جائیں جیسے ان کو گھوڑوں کے پاؤں تلے روندا جائے کچلا جائے ، تاریخ گواہ ہے بغداد میں مسلمانوں کا کیسے قتل عام کیا گیا ،افغانستان میں کیسے ہوا کون نہیں جانتا ، ہندستان ، اسرائیل ، امریکہ ، اور دیگر کفار ممالک چاہتے ہیں کہ کیسے بہی پاکستان کو توڑا جائے خدایا عاشق رسول ہیں تو قانون کا احترام کریں اور اپنی افواج پاکستان اور اداروں کا احترام کریں ہر مسئلے کا حل صبر اور دیانتداری سے کریں وہ کیسے مسلمان ہوسکتا ہے جو اپنے مسلمان بھائی پے ہاتھ اٹھائے یا قتل کرے یا حاکم وقت اور اپنی اسلامی افواج کا غدار بنے وہ کسیے مسلمان ہوسکتا ہے جس کے ہاتہوں سے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی شہید ہو یا اس کو تکلیف پہنچے البتہ ہم سب رنگ نمبر ہیں قرآن پاک نے دنگے فساد اور فرقہ واریت گروہ سے منع کیا ہے ، جو دنگا فساد کرتے ہیں وہ جہنمی ہیں اور دوزخی ہیں ،خدا پاک ہم سب کو رسولِ خدا صہ سے محبت کی توفیق دے اور سچا مسلمان پاکستانی بنائے رکھے آمین

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button