کھیل

قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ نے افغانستان کو دھول چٹا دی

ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ تیس میچوں میں انجام دیا تھا

انیسویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو ایک اور پہلے ہی فتح حاصل کروادی

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی جبکہ افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان نے یہ ہدف انیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کی شروعات کی بابر اعظم نے ایک ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر اپنی نصف مکمل کیا اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے قومی ٹیم کو 12 گیندوں پر 24 رنز کی ضرورت تھی آصف علی نے ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر ہدف کو پورا کر دیا اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا بابر اعظم نے 26 ویں اننگز میں بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کیے جبکہ بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ تیس میچوں میں انجام دیا تھا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button