پاکستان

وزیرآباد گجرات اور جہلم کے رہائشیوں کی پریشانی میں اضافہ

وزیرآباد کے اکثر رہائشی پہلی بار اپنی زندگی میں یہ منظر دیکھ رہے ہیں

تحریک لبیک کے دھرنے نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا

خوف میں ہے بچوں کو اسکول تو کیا باہر بھی نکلنے نہیں دے رہے ہیں پتہ نہیں کس وقت لڑائی ہو جائے دوسرا دن ہے تحریک لبیک نے آبادی کے درمیان ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں ہر وقت لاؤڈ سپیکر کی آوازیں سن رہے ہیں یہ کہنا ہے پنجاب کے شہری وزیرآباد اللہ والا چوک کے قریب آبادی کے ایک رہائشی نعیم کا تحریک لبیک کا قافلہ لاہور سے چلا تھا جمعے کی شام وزیر آباد پہنچ گیا تھا اور انہوں نے وزیر آباد کی سب سے مصروف شاہراہ پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں شہری کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ تحریک لبیک کے لوگ اس انداز میں کھڑے ہیں کہ انھیں ابھی حکم ملے گا اور وہ لڑنے کے لیے تیار ہو جائیں گے جب کہ ایسی ہی صورتحال پولیس اور رینجر کی بھی ہے ایک اور مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال میں متاثر بچے بوڑھے اور خواتین ہو رہے ہیں بچے گھروں سے باہر نکلنے کی ضد کرتے ہیں ان کو کچھ ہو نہ جائے باہر نکلنے نہیں دیتے کتنے دن ہم بچوں کو گھر میں روک کر رکھیں گے وزیرآباد کے اکثر رہائشی پہلی بار اپنی زندگی میں یہ منظر دیکھ رہے ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button