کھیل

نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیدی سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرنا بھارت کے لئے مشکل

بھارت کا اگلا میچ افغانستان سے ہے اور ایک میچ نیبیا سے بھی باقی ہے

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو عبرتناک شکست دے دی انڈیا کے سیمی فائنل کے آثار انتہائی کم ہو گئے

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی مگر واضح رہے کہ انڈیا کہ اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسری بڑی شکست ہے اس سے پہلے پاکستان نے 24 اکتوبر کو اپنے پہلے میچ میں انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی یہ بھی واضح کرتے چلیں گے پاکستان کے ہاتھوں انڈین ٹیم شکست کے بعد پہلے ہی تنقید کی زد میں تھی مگر نیوزی لینڈ کے شکست دینے کے بعد جلدی پر تیل ڈال دیا اس ہار کے بعد انڈین فینز اپنی ٹیم سے مایوس نظر آرہے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی کر رہے ہیں اب انڈین عوام اس ہار کا ذمہ دار ویرات کوہلی کو ٹھہرا رہی ہے اور دوسری طرف انڈین پریمیئر لیگ بند کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں پاکستان سے ہارنے کے بعد انڈیا میں انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے واضح رہے کہ بھارت کا اگلا میچ افغانستان سے ہے اور ایک میچ نیبیا سے بھی باقی ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button