کھیل

نیمبیا کو شکار کرنے کے لیے شاہین تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے

نیمبیا کو شکار کرنے کے لئے پاکستان کے شاہین تیار فارم کو جوبن پر لانے کا سنہری موقع

ناقابل شکست پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم گروپ 2میں شامل تینوں بڑے برج کو گراچکی ہے بھارت کو چاروں خانے چت کر تے ہوئے شاہینوں کا اعتماد بلندیوں پر پہنچا ہے اس کے بعد افغانستان اور نیوزی لینڈ کو بھی دھول چٹاکر اپنا لوہا منوایا قومی ٹیم کے سامنے نیمبیا جیسا آسان شکار ہے جو سیمی فائنل تک رسائی میں جانے کا موقع ھے قومی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی خدمات حاصل ہیں دونوں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور فخر زمان جارحانہ بلے بازی کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ابھی تک کھل کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا نہیں پائے ان کے پاس بھی چھکے چھڑانے کا اچھا موقع ہے پاکستان کے شاہین پرعزم ہے اور محنت سے اپنی پرفارمنس کرنے کے لئے تیار ہیں واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button