سیاست

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ

منظوری میں اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت کی درخواست ہے

اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے حمایت کی درخواست کی وزیر اعظم عمران خان

اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے عمران خان کی ملاقات جن میں ایم کیو ایم مسلم لیگ قاف جی ڈی اے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں شاہ زین بگٹی اور شیخ رشید شامل تھے اس ملاقات میں سیاسی اور امن و امان پر گفتگو ہوئی قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی وزیراعظم نے تحاد جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو قومی امور پر بھی اعتماد میں لیا ہے اتحادی جماعتوں کو یہ بھی بتایا گیا کیا کہ آٹھ اکتوبر کو تیس بلز پیش کیے جائیں گے جس کی منظوری میں اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت کی درخواست ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button