سیاست

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت پر کڑی تنقید پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ بتائی جائے

دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا

شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے واضع الفاظ میں کہا کہ پٹرول کی قیمت 145 روپے کی حد پار نہیں بلکہ موجودہ حکومت نے نالائق پن اور نااہل پن کی تمام حدوں کو پار کر لیا ہے انہون نے کہا عوام کا زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے جب کے آئی ایم ایف عالمی ادارے کے حکم پر حکومت بھی پٹرولیم لیوی کو مزید بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کرنے والی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بھی IMF کے سامنےحکومت ڈیرھ ہو چکی ہے چند روز پہلے حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا اور یہ قوم پوچھ رہی ہے یہ اچھے دن لائے ہیں دوسری طرف پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھی کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اضافہ کرکے قوم کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں تین سال میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 53 روپے اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمت بڑھا کر کہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں یہ کونسا نیا پاکستان بنانے جا رہے ہیں جس میں غریب آدمی کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں پاکستان کو بیرونی مسائل کے ساتھ ساتھ اندرونی مسائل پر بھی توجہ اس حکومت کو دینی چاہیے جبکہ اندرونی مسائل پر یہ حکومت توجہ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button