بلاگز

دبئی ایکسپو دو ہزاربیس ۔ اکیس 2020-2021

دبئی ایکسپو۲۰۲۰۔۲۰۲۱ جو دبئی میں ہو رہا ہے جہاں دنیا کی مختلف ممالک نے اپنے اپنے ملک کی روایات طور طریقوں کا اسٹال لگایا ہے مگر اس بار پاکستان نے ایک نئے اور بھرپور انداز سے حصہ لے رہا ہے اور
Pakistan Pavilion
سجایا جہاں بلوچستان سمیت خوبصورت پاکستان کو دنیا کے سامنے دکھایا جا رہا ہے عرب ممالک جہاں بھارت کی ایک بھاری انویسٹمنٹ ہے وہاں اس بار پاکستان خوب چھایا اور تعریف ہوئی اس سے پہلے سن ساٹھ ستّر اور اسّی کے ادوار میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور یہی نہیں بلکہ جو لیبر طبقہ پاکستانی ہوتا تھا اس کی بہت عزت ہوتی تھی عرب ممالک پاکستانیوں کے کام سے خوش اور مطمئن ہوتے تھے اور انھی سے کام بھی کرواتے تھے. اس کے بعد پاکستانیوں نے دو نمبری شروع کی اور بدنامی کا باعث بنی اور ایسا زوال ہؤا کے ہر کوئی برا کہنے لگا مگر اب پھر سے پاکستان اوپر جا رہا ہے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں.
اس بار بہت بہت عرصے بعد پاکستان کا ایک نیا چہرہ دبئی کے لوگوں کی زینت بنا بلوچستان کی خوبصورتی روایات کے ساتھ ساتھ موجود حکومت کا درختوں کا منصوبہ اور کلین اینڈ گرین پاکستان دنیائے عالم کے لوگوں کی نظر کا فوکس بنا.
دنیا جہاں سے لوگ آئے اور پاکستان کے
Pavilion
’دی ہِڈن ٹریژر ‘ کو ایکسپلور کیا.
پاکستان عرب ممالک میں اپنا پرانا کھویا ہؤا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کے بھارت ایک بڑا ملک کے اور اس نے بہت پیسہ تجارت اور انویسٹمنٹ کر رکھی ہے مگر جس طرح سے پاکستانی پیویلیئن پر رونق لگی وہ اپنی مثال آپ رکھتا ہے.
سرکاری سطح پر پاکستانی پویلیئن کے لئے صدر مملکت بھی دبئی پہنچے.
اکتوبر ٢٠٢١ سے شروع ہونے والے اس دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیولیئن میں اب تک سوا لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے اور اسے سب سے زیادہ دیکھا گیا یہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے. دبئی ایکسپو ٢٠٢٠ میں پاکستان پیویلیئن آٹھ حصوں میں تقسیم ہے اسے ہر کسی نے سراہا ہے اور پاکستان دنیا کے سامنے ایک رائزنگ پاکستان کی حیثیت سے ابھر رہا ہے. جیسا کے میں نے پہلے لکھا بلوچستان کو اس بار بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ وہاں بلوچ کلچر بھی متعارف کرایا گیا پاکستانی الیکٹرانک گاڑیاں اور اس کے علاوہ ماحولیات پر سیمینار بھی کروائے گئے پاکستانی بچوں کی مصوری بھی دنیا کے لوگوں کی نظروں کا مرکز بنی رہی اور توجہ حاصل کی.
پاکستان پیویلیئن میں موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ صحت اوربزنس کی ڈیویلپمنٹ سے متعلق بھی سیمینار منعقد کئے گئے اور پندرہ اکتوبر کو پاکستان پویلین میں‘پاکستان بزنس حب’ بھی لانچ کیا گیا
پاکستانی پیویلیئن میں ایک اور بڑی خاص وجہ کے بڑی اسکرینز پر پاکستان کے انمول سیاحتی علاقوں کی عکاسی بھی کی گئی اور پہاڑ دریا سمندر ریگستان ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہؤا ہے عالمی دبئی ایکسپو ٢٠٢٠ نمائش ٦ ماہ جاری رہے گی
پاکستان نے اپنے چاروں صوبوں سمیت کشمیر گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی شوز بھی ہوں گے.
پاکستان اس بار ایک بھر پور طریقے سے دبئی ایکسپو میں ڈامینیٹ کر رہا ہے دنیا سے افراد پاکستانی پویلیئن دیکھنے آ رہے ہیں صدر پاکستان نے انٹرویو میں کہا کے میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کے وہ پاکستانی پیویلیئن کا دورہ کریں آپ کو ایک انوکھی چیز نظر آئے گی جہاں آرکیٹیکٹس اور فنکاروں کا بہت زیادہ جذبہ ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے اور میرے خیال سےیہ سب سے شاندار پیویلیئن میں سے ایک ہے.
ﷲ تعالیٰ پاکستان کو اسی طرح تا قیامت قائم رکھے بے شک پاکستان ایک معجزہ ہے اور معجزے کو زوال نہیں.
اسی جملے کے ساتھ میں یہ تحریر ختم کرتا ہوں.

تحریر سید محمد مدنی

سید محمد مدنی

I am Mr. Syed Muhammad Madni a freelance journalist and write columns on Urdu Globally. Follow me on Twitter @M1Pak.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button