بریکنگ نیوزپاکستان

جن لوگوں نے عمران خان کو مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں، مولانا فضل الرحمان

کہانی کی جھلکیاں
  • پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کافروں کے ایجنٹ ہوسکتےہیں عوام کے نمائندہ نہیں، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں۔

پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، جس نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، حکمرانوں نے معیشت کوعالمی مالیاتی اداروں میں گروی میں رکھوادیا، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، عمران خان کافروں کے ایجنٹ ہوسکتےہیں عوام کے نمائندہ نہیں، عمران سیاست کا غیرضروری عنصر ہے جسے قوم پر مسلط کیا گیا، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں۔

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button